ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: دیویندر فڑنویس بنیں گے وزیراعلیٰ ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار اُٹھائیں گے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف

مہاراشٹر: دیویندر فڑنویس بنیں گے وزیراعلیٰ ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار اُٹھائیں گے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف

Wed, 04 Dec 2024 12:53:33  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 4/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر میں دیویندر فڈنویس کی قیادت میں نئی حکومت کا قیام 5 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جبکہ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نائب وزرائے اعلیٰ کے عہدے سنبھالیں گے۔ یہ تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد کی جائے گی، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کے 2500 اہلکاروں کے علاوہ ٹاسک فورس، مسلح پولیس فورس اور دیگر ایجنسیاں الرٹ پر رکھی گئی ہیں۔

ایکناتھ شندے منگل کے روز اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث ایک نجی اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق شندے گلے میں تکلیف، بخار اور انفیکشن کی وجہ سے کمزوری محسوس کر رہے تھے۔ احتیاطاً ایم آر آئی اسکین بھی کیا گیا۔

اسپتال سے واپسی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر دیویندر فڑنویس نے ایکناتھ شندے کی سرکاری رہائش گاہ 'ورشا' پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات دہلی میں بی جے پی کے اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد پہلی بار منعقد ہوئی۔

شندے کی قیادت والی شیو سینا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت 'مہایوتی' کا حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے شندے کے آبائی گاؤں جانے پر قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ وہ نئی حکومت کے قیام سے ناخوش ہیں۔ تاہم، ان کے ساتھیوں نے واضح کیا کہ شندے صحت کی خرابی کی وجہ سے غیر حاضر تھے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 20 نومبر کو مہایوتی اتحاد کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی تھی اور نئی حکومت 5 دسمبر کو حلف اٹھائے گی۔


Share: